تقدیسی ادب کے عنوان سے اجلاس کا انعقاد
کراچی (این این آئی)عالمی اردو کانفرنس میں’’تقدیسی ادب ‘‘کے عنوان سے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ سیشن میں معروف شاعر و نقاد فراست رضوی، سہیل شفیق، صبیح رحمانی، ڈاکٹر عزیز احسن اور جاوید حسن نے اردو کے نامور شعرا کے کلام اور ان کی خصوصیات پر اظہارِ خیال کیا۔
نظامت کے فرائض یاسمین فاروقی نے انجام دیے ۔فراست رضوی نے بہزاد لکھنوی، پیر نصیر الدین نصیر اور اقبال عظیم کے کلام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعرا مذہبی، روحانی اور سماجی پہلوؤں کو نہایت سادہ مگر دل نشیں انداز میں پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عزیز احسن نے ماہر القادری اور ریاض الدین سہروردی کے کلام کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں شعرا نے کلاسیکی رنگ اور عقیدت کو اپنی شاعری میں نمایاں کیا۔