اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پیش نظر رکھی جائیں، طارق مدنی
کراچی (این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کی قیادت میں ہمارے اکابرین نے پاکستان دین اسلام کی بنیاد پر بنایا تھا اور ملک کے سب سے بڑے قانون آئین پاکستان میں بھی قرآن و سنت کی بالادستی ہے۔۔۔
اس لیے حکومت کو بھی چاہیے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو پیش نظر رکھے اور توہین رسالتؓ کی طرح امہات المومنین صحابہ کرام اور اہلبیت کی توہین کرنے والوں کے خلاف بھی سزائے موت کا قانون بنائے ۔ صحابہ کرام واہلبیت اطہار اور امہات الممنین کی محبت ایمان کا بنیادی جز اور دین اسلام کی عظمت کا باعث ہے ان خیالات کا اظہار طارق مدنی نے مرکزی امن سیکریٹریٹ شیرشاہ میں مذہبی رہنماں علامہ مرتضی خان رحمانی، مولانا ظہیر شاہ و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔