عالمی اردو کانفرنس میں سرائیکی ادب و ثقافت کے عنوان سے اجلاس

 عالمی اردو کانفرنس میں سرائیکی ادب و ثقافت کے عنوان سے اجلاس

کراچی (این این آئی) آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام عالمی اردو کانفرنس میں ‘‘سرائیکی ادب و ثقافت’’ کے عنوان سے اجلاس کا انعقاد جون ایلیا لان میں کیاگیا جس میں سرائیکی زبان و ادب اور ثقافتی ورثے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں معروف شاعر و ادیب شاہد جتوئی، عابدہ بتول اور حفیظ خان، نسرین گل ، یعقوب خان گوپانگ نے اظہارِ خیال کیا۔ نظامت کے فرائض سعدیہ شکیل سعدی نے انجام دیے ۔ مقررین نے سرائیکی زبان کو محض ایک زبان نہیں بلکہ ایک مکمل تہذیب و ثقافت قرار دیا۔ شاہد جتوئی نے کہا کہ سرائیکی ادب میں خرم سائیں کا نام نمایاں حیثیت رکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں