دختر مشرق نے قوم کو عوامی حاکمیت کا شعور عطا کیا،ضیا لنجار

دختر مشرق نے قوم کو عوامی  حاکمیت کا شعور عطا کیا،ضیا لنجار

کراچی(آئی این پی)وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی بصیرت نے آمریت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں جمہوریت کی شمع روشن رکھی اور قوم کو آئین، قانون اور عوامی حاکمیت کا شعور عطا کیا۔

وزیر داخلہ سندھ کے مطابق دخترِ مشرق، شہیدِ جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے ہر دور میں آئین کی بالادستی اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے ناقابلِ فراموش جدوجہد کی،جمہوریت کی بقاء کے لیے ان کی عظیم قربانیاں پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک روشن اور سنہرا باب ہیں، جنہوں نے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرنے کا حوصلہ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں