مسافر بس کو حادثہ ،ایک شخص جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر )اسٹیل ٹاون میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔
مسافر بس سانگھڑ سے کراچی آرہی تھی۔ریسیکو ادارے 1122 کے حسان الحسیب نے بتایا کہ مسافر بس میں75 مسافر سوار تھے ۔ ایک مسافر 27 سالہ عرفان علی ولد ارباب جاں بحق اور2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ۔ علاوہ ازیں گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کراچی سے حیدراباد جاتے ہوئے کاٹھور پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 15 سالہ راہگیر بچہ جاں بحق ہوگیا جسکی شناخت نہیں ہوسکی۔