برنس روڈ پر تجاوزات برقرار،مکین برہم

برنس روڈ پر تجاوزات برقرار،مکین برہم

کراچی(این این آئی)ضلع ساؤتھ میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اکبر روڈ موٹر سائیکل مارکیٹ اور صدر ایمپریس مارکیٹ کی درجنوں دکانیں سیل کردیں لیکن برنس روڈ پر ہوٹل مافیا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

برنس روڈ کے رہائشیوں کے ایک وفد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہماری تمام سڑکوں اور گلیوں پر ہوٹل مافیا کا قبضہ ہو گیا ہے اور لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے خواتین نے پریشانیوں کے باعث رات کو اپنے گھروں سے نکلنا بند کر دیا ہے کمشنر کراچی ،اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس و بلدیاتی اداروں کو نہ جانے کیوں برنس روڈ پر تجاوزات نظر نہیں آتیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں