ایرانی قونصلیٹ میں یوم مزاحمت کی مناسبت سے تقریب

  ایرانی قونصلیٹ میں یوم مزاحمت کی مناسبت سے تقریب

ممتاز شخصیات، مختلف اسلامی اسکالرز،جامعات کے اساتذہ کی شرکت مزاحمتی محاذ کمزور نہیں بلکہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوا ہے ،اکبر عیسی زادے

کراچی(این این آئی)اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے میں عالمی یوم مزاحمت کی مناسبت سے شہدائے قدس کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پروگرام ہوا جس میں کراچی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے شعبے کی ممتاز شخصیات، مختلف اسلامی مکاتب فکر کے اسکالرز، مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور میڈیا کے ارکان نے شرکت کی۔ کراچی میں ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ مزاحمتی محاذ نہ صرف کمزور نہیں ہوا بلکہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوا ہے اور قابل قدر نتائج کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کے پاس ترقی اور بلند اہداف کے حصول کے لیے مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ عیسی زادہ نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمتی محاذ کی سیاسی، قانونی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اورایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مشرق وسطی کے خطے کا مستقبل بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ مزاحمتی محاذ کے ہاتھ میں ہے ۔ انہوں مزیدکہا کہ مزاحمت صرف فوجی اور جنگی جدوجہد تک محدود نہیں ہے بلکہ اقتصادی، ثقافتی، فنی، میڈیا اور سفارتی مزاحمت بھی اس کی اہم قسمیں ہیں اور آج مزاحمت علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اثر و رسوخ کا ذریعہ بھی ہے ۔ پاکستان کونسل فار فارن ریلیشنز کے چیئرمین حسن حبیب نے اپنی مختصر تقریر میں عالمی استکبار کے خلاف جنگ میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو برقرار رکھنے کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں