سی ویو پر میراتھون کا انعقاد،ہزاروں افرادشریک
کراچی(آئی این پی)سی ویو نشان پاکستان پرمیراتھون کا شاندار انعقادکیا گیا۔
ایونٹ میں 7 ہزار افراد نے شرکت کی۔میراتھن ریس کی4 کیٹیگیرز بنائی گئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ میراتھن ریس کا مقصد صحت مندانہ زندگی کو ترجیح دینا ہے ۔ شہریوں نے ایونٹ کو شہر کی رونقوں کیلئے خوش آئند قرار دیا۔