رحمان ڈکیت کا بھتیجا دوران واردات ساتھی سمیت گرفتار

رحمان ڈکیت کا بھتیجا دوران واردات ساتھی سمیت گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت کا بھتیجا دوران واردات ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔

ملزمان سے اسلحہ بمعہ راؤنڈز اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے دوران واردات رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،ملزمان کی شناخت حارث اور راشد علی کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم حارث لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت کا بھتیجا ہے .ملزمان اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں.برآمدہ چھینی موٹر سائیکل نمبری KTB-0057 کا مقدمہ تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے ،ملزم حارث اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے .ملزم راشد علی اس سے قبل منشیات فروشی کے مقدمہ میں بھی جیل جا چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں