مہاجر قوم کا اتحاد وقت کی اولین ضرورت ہے ، صادق ادریس
کراچی(این این آئی)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے مرکزی رہنما صادق ادریس نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پرشہربھر سے آئے سندھ اربن گریجویٹ فورم کے مختلف وفود سے ملاقات کی۔۔۔
جس میں انہوں نے شہری سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور فسطائیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نئے صوبے کا قیام آئینی حق ہے جو شہری سندھ پر مبنی ہونا چاہیے مہاجر قومی موومنٹ روز اول سے جنوبی سندھ صوبے کا مطالبہ کرتی آئی ہے جو لوگ آج کراچی صوبہ کی بانسری بجارہے ہیں وہ عوام کی نہیں بلکہ اپنے آقاں کے احسانات کا بدلہ اتار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تیسری مرتبہ اپنی قوم اور وراثت کو تقسیم ہونے نہیں دینگے ،صوبہ ضرور بنے گا لیکن کسی کی بیساکھیوں پر نہیں بلکہ اپنے دم پر بنے گا جس کیلئے مہاجر قوم کا اتحاد وقت کی اولین ضرورت ہے ۔