جامعہ حمادیہ میں حفاظ اور علماء کرام کے اعزاز میں تقریب

جامعہ حمادیہ میں حفاظ اور علماء کرام کے اعزاز میں تقریب

کراچی(این این آئی)جامعہ حمادیہ شاہ فیصل کالونی میں 153حفاظ کرام اور علماء کرام کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جامعہ بنوریہ نیو ٹاؤن منتظمِ اعلیٰ مولانا نعمان نعیم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ عوام اور علماء کرام کے درمیان خلا پیدا ہوگیا ہے ہم اسے دور کرنے کیلئے ہمہ تن مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیاوی اور اسلامی تعلیمات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہوگا تا کہ ہم پاکستان کے ہر ہر شہر، قریہ قریہ بستی بستی اپنے حفاظ کرام اور علماء کرام کی وساطت سے دین اسلام کی راہ داریوں پر عوام کو چلنے کا سلیقہ سکھائیں۔اس موقع پر شہید مولانا عادل خان کے صاحبزادے مولانا محمد انس عادل نے کہا کہ ہم اپنی عارضی متاع حیات کو گزارنے کیلئے با مقصد زندگی گزارنے آئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں