غزہ میں انسانی بحران سنگین ہورہاہے ، حنیف طیب
کراچی (این این آئی)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حنیف طیب نے اپنی رہائش گاہ پرعیادت کے لئے آنے والے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں انسانی بحران سنگین سے سنگین ترہوتاجارہاہے سرد موسم میں زیر آب آئے خیموں میں غذا، ادویات،پینے کا صاف پانی،ایندھن ،سردی سے بچنے کا سامان فوری طورپرپہنچانا ضروری ہے۔
قابض اسرائیل نے بین الاقوامی فلاحی تنظیموں پر پابندیاں لگائی ہوئی ہے ہزاروں امدادی ٹرک کوغزہ میں داخل ہونے نہیں دیاجارہاہے یہ امدادلاکھوں غزہ کی عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرسکتی ہے ۔