بریل بصارت سے محروم افراد کیلئے علم کی کلید ہے ،وزیر اعلی ٰ
کراچی(اے پی پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ بریل بصارت سے محروم افراد کے لیے علم اور آزادی کی کلید ہے ۔
بریل کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بریل صرف ایک رسم الخط نہیں یہ خود اعتمادی اور خود انحصاری کی زبان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کو تعلیم اور یکساں مواقع کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے بریل کے فروغ اور معذور افراد کی بہبود کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بریل کے ذریعے سیکھنے والے ہاتھ معاشرے کو روشن مستقبل دیتے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ بریل نے خاموشی کو آواز اور لمس نے علم میں بدل دیا ہے ۔