لانڈھی پولیس مقابلے کے دوران لڑکی کو ڈاکو کی گولی لگی،تحقیقاتی کمیٹی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی میں تین روز قبل رکشے میں سوار 17سالہ کومل مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر جان سے گئی۔۔۔
قتولہ کو گولی پولیس کی لگی یا پھر ڈاکو کی؟معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس ڈی پی او لانڈھی فائزہ سودھڑ کی سربراہی میں قائم کی جانے والی کمیٹی نے واقعہ کی رپورٹ تیارکر لی۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ طالبہ کومل کو پولیس کی نہیں بلکہ ڈاکو کی گولی لگی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعہ چراغ ہوٹل نہیں بلکہ لانڈھی 6 کے قریب پیش آیا،عوامی کالونی تھانے کی پولیس کا لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان سے مقابلہ جاری تھا ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی الگ الگ موٹر سائیکلوں پر فرار ہوئے جن کا تعاقب تھانہ عوامی کالونی پولیس کی جانب سے کیا گیا۔