راکھا ڈکیت گروہ کے 4 ملزمان پکڑے گئے ،اسلحہ برآمد

راکھا ڈکیت گروہ کے 4 ملزمان پکڑے گئے ،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ)نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گودھرا اور سیکٹر 11 جی سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ’’راکھا ڈکیت گروہ‘‘کے 4 ملزمان۔۔۔

 کاشف عرف راکھا ولد محمد سعید، محمد الیاس ولد محمد ایاز، امیر حمزہ ولد غلام مصطفی اور یٰسین عرف ڈاڈا ولد محبوب سلطان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 عدد 30 بورپسٹل، 2عدد نائن ایم ایم پسٹل، 4 عدد میگزین بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ملزم الیاس عادی مجرم ہے اور 2024 میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں