رینجرز کی کارروائی،گودام سے اسمگل اشیا برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے 100 فٹ روڈ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈنمک، ٹافیاں، ڈرپ، برتن اور مختلف قسم کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔
برآمد کی گئی نان کسٹم پیڈ اشیاء کو گوداموں میں چھپایا گیا تھا جس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے ۔برآمد شدہ اشیاء کو 6 ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔