سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا 33 واں اجلاس
کراچی(سٹی ڈیسک)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے پیر کو سنڈیکیٹ کا 33 واں اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مالی، تعلیمی اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔
کراچی(سٹی ڈیسک)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے پیر کو سنڈیکیٹ کا 33 واں اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مالی، تعلیمی اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے ۔ سنڈیکیٹ نے اکیڈمک کونسل، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی، سلیکشن بورڈ، اور بورڈز آف فیکلٹیز کے منٹس کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں 17 جولائی 2025 کو منعقدہ چھٹے کانووکیشن کی رپورٹ بھی پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ گریجویشن کرنے والے 376 طلباء کو ڈگریاں دی گئیں۔ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، اور گورنر سندھ جناب کامران خان ٹیسوری نے کانووکیشن میں شرکت کی تھی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کانووکیشن میں ایس ایم آئی یو کے پہلے پی ایچ ڈی کو ڈگری بھی دی گئی تھی۔ سنڈیکیٹ نے کچھ ڈسپلنری فیصلے بھی لیے ۔