سندھ انٹر ڈویژن گرلز اینڈ بوائز رنگ بال چیمپئن شپ

سندھ انٹر ڈویژن گرلز اینڈ بوائز رنگ بال چیمپئن شپ

کراچی (پ ر)سندھ انٹر ڈویژن گرلز اینڈ بوائز رنگ بال چیمپئین شیپز2026میں ڈویژنل ٹیمز کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بنیظیر آباد، سکھر، اور لاڑکانہ سے تقریباً 195 کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز نے شرکت کی،رنگ بال کے مقابلے وائی ایم سی اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد کی گئی۔

 انٹر ڈویژن گرلز اینڈ بوائز رنگ بال چیمپئن شیپز2026کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جناب عظیم عقیلی تھے اور مہمان گرامی میں فرید علی (ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ساؤتھ کراچی)، عمران سیدات ، مدد علی شاہ (سیکریٹری جنرل پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن) تھے جبکہ اختتامی تقریب میں بوائز ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈاکٹرنعمان سید تھے اور گرلز ایونٹ کی مہمان خصوصی نبیلا فرحت جونیجو تھیں۔ نعمان احمد سید اور نبیلا جونیجو نے مختلف ڈویژن سے آنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں