جے یو آئی کا 8فروری کو پریس کلب پر مظاہرے کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام سندھ نے 8 فروری کو کراچی میں یومِ سیاہ منانے اور کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو خطاب کریں گے ۔ احتجاج گل پلازہ آتشزدگی کے المناک سانحے میں حکومتی غفلت، 2024 کی انتخابی دھاندلی، سندھ حکومت کی نااہلی، بیڈ گورننس، بجلی و گیس کے مصنوعی بحران، بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان کی صدارت میں جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کے کراچی میں موجود اراکین امراء و نظمائے عمومی، جے ٹی آئی کے ذمہ داروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔