انٹر تمام گروپس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان
سائنس پری میڈیکل گروپ میں 2ہزار 47 امیدوار کامیاب قرار پائےکامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 7ہزار 796 امیدوار شریک ہوئے
کراچی (این این آئی)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ قائم مقام ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل گروپ کے ضمنی امتحانات میں 5ہزار 99امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 4 ہزار 820امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2ہزار 47امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 4ہزار 748امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 4ہزار 455امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2ہزار 285 امیدوار کامیاب ہوئے ۔ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 4ہزار 220امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، 4 ہزار 10 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2ہزار 244امیدوار کامیاب ہوئے۔
کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 8 ہزار305امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 7 ہزار 796امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 3ہزار 769 کامیاب ہوئے ۔ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 478 امیدواررجسٹرڈ ہوئے ، 432 امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 207 امیدوار کامیاب ہوئے ۔ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 2ہزار 386امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 2ہزار 206امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 1ہزار 229امیدواروں نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 756امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ، 702 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 329امیدوار کامیاب ہوئے ۔