ملیر میں پیسے طلب کرنے پر پولیس افسر کا ہوٹل ملازم پر تشدد

ملیر میں پیسے طلب کرنے پر  پولیس افسر کا ہوٹل ملازم پر تشدد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے ملیر میں قانون کے محافظ نے قانون ہاتھ میں لے لیا۔

 ناشتے کے پیسے طلب کرنے پر ایک پولیس افسر نے ہوٹل ملازم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ملیر کے ایک مقامی ہوٹل پر پیش آیا جہاں ایک پولیس افسر نے ناشتہ کیا۔ جب ہوٹل کے کیش کاؤنٹر پر بیٹھے ملازم نے ناشتے کے پیسے مانگے تو پولیس افسر آپے سے باہر ہو گیا اور غصے میں چیخ و پکار شروع کر دی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر کیش کاؤنٹر پر بیٹھے شخص کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کر رہا ہے ۔ افسر نے سرِ عام ملازم پر تشدد کیا اور حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں