کے ڈی اے سمیت متعلقہ حکام سے جواب طلب

کے ڈی اے سمیت متعلقہ  حکام سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے نیو کراچی میں ابراہیم گوٹھ کو مسمار کرنے کے معاملے پر رہائشیوں کی کے ڈی اے نوٹس کے خلاف دائر درخواست کے ڈی اے سمیت متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔

 عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ وہ رہائشوں کے خلاف کسی بھی کارروائی سے باز رہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ابراہیم گوٹھ تقریباً 70 سال پرانا گوٹھ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں