خاتون کے اغوا، جبری شادی اور زیادتی کیس کے 8ملزمان بری

خاتون کے اغوا، جبری شادی اور زیادتی کیس کے 8ملزمان بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے خاتون کے مبینہ اغوا، جبری شادی اور زیادتی کے آٹھ سالہ پرانے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق شوہر سمیت آٹھ ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

 عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا اور گواہوں کے بیانات مشکوک ہیں۔ فیصلے کے مطابق مدعیہ کی بھابھی نے بیان دیا کہ خاتون اپنی مرضی سے گھر سے گئی تھی جبکہ مدعیہ کی والدہ کے بیان میں بھی تضادات پائے گئے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی نے 2018 میں اغوا ہوتے دیکھا تھا تو ایک ماہ تک خاموشی اختیار کرنا ناقابل فہم ہے ۔ استغاثہ کے مطابق 2018 میں خاتون کو گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا اور بے ہوش کر کے زیادتی کی گئی۔ مدعیہ کے مطابق ملزمان نے اس کے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر زبردستی شادی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں