ایل پی جی کی 271دکانیں سربمہر

ایل پی جی کی 271دکانیں سربمہر

کراچی (این این آئی)گرا ں فروشوں کے خلاف ا نتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

 کمشنر کراچی آفس نے رمضان کے چھٹے روز کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق232 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 23 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،دو دکانیں سیل کی گئیں، 189 مقامات پر سرکاری نرخوں پر اشیا کی نیلامی کی گئی ۔دریں اثنا سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر چھ روز میں ایل پی جی کی 271 دکانوں کو بھی سیل کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں