ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری جاں بحق

 ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ  سے شہری جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے کشمیر روڈ پر مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

مقتول کی شناخت 47 سالہ صلاح الدین کے نام سے ہوئی لواحقین کے مطابق صلاح الدین گزشتہ رات کشمیر روڈ پر قائم جم سے واپس آرہا تھا،موٹر سائیکل سوار ملزمان نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا،مقتول کے بھائی نے بتایا کہ صلاح الدین سے ڈاکوؤں نے پانچ روز قبل بھی موبائل فون چھینا تھا،مقتول فیشن ڈیزائنر اور میکپ آرٹسٹ تھا،مقتول غیر شادی شدہ اور بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں