تلہار میں بچے کی خودکشی، محراب پور حادثے میں نوجوان ہلاک

تلہار میں بچے کی خودکشی، محراب پور حادثے میں نوجوان ہلاک

تلہار، محراب پور (نمائندگان دنیا)تلہار کے وارڈ نمبر 10 پٹھان محلہ کے رہائشی گل محمد پٹھان کے 13 سالہ بچے مشتاق نے پھندا ڈال کر خود کشی کر لی، بچے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

دوسری جانب محراب پور کے قریب قومی شاہراہ پر کیریا موری کے پاس حادثے میں چکوال کا رہائشی کوچ ڈرائیور 49 سالہ سید عمران علی شاہ اور رحیم یار خان کا رہائشی 30 سالہ کاریگر حماد علی روڈ پار کرتے ہوئے تیز رفتار کوچ کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوگئے ، تاہم اسپتال میں سید عمران علی زندگی کی بازی ہار گیا۔ جبکہ کنڈیارو لنک روڈ پر رہزنوں نے ڈکیتی مزاحمت پر رشید ابڑو کو زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں