لاڑکانہ:گاؤں صابو کرٹیو کی منگنیجا برادری میں تصادم، 15زخمی

لاڑکانہ:گاؤں صابو کرٹیو کی منگنیجا برادری میں تصادم، 15زخمی

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)نوڈیرو کے قریب گاؤں صابو کرٹیو میں منگنیجا برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا جہاں لاٹھیوں، لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے دو خواتین سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔۔۔

 جن میں امداد، عبدالقیوم، علی محمد، اعجاز، امتیاز، ساجد، امجد، راشد، مومل اور شریفاں سمیت دیگر افراد شامل ہیں، پولیس نے زخمیوں کو الگ الگ اسپتالوں میں منتقل کیا، ورثاء کے مطابق گزشتہ شام مسجد میں افطار کے دوران گھور کر دیکھنے کی بات پر دونوں گروہوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں