ایس پی ملیرکاشہدا کے گھروں کا دورہ لواحقین میں عیدی اور تحائف تقسیم

ایس پی ملیرکاشہدا کے گھروں کا دورہ لواحقین میں عیدی اور تحائف تقسیم

کراچی(اے پی پی)ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایات پر ایس پی ملیر اظہار حسین لاہوری اور ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن ممتاز خان مروت نے شہدا کے گھروں کا دورہ کیااورشہدا کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

منگل کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ملاقات کے دوران ایس پی ملیر نے اہلِ خانہ کی خیریت دریافت کر کے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔پولیس کی جانب سے شہدا کے لواحقین میں عیدی، تحائف تقسیم کئے گئے ۔ایس پی ملیر نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں،ان کے خاندانوں کی دیکھ بھال اور ہر ممکن تعاؤن ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں