لوٹ مار کرنے والے 2ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے

لوٹ مار کرنے والے 2ڈاکو  عوام کے ہتھے چڑھ گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیاقت آباد کے علاقے میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔۔

 پولیس نے  موقع پر پہنچ کر دونوں ڈاکوؤں کو عوام کے چنگل سے چھڑا کر تشویش ناک حالت میں طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔  ڈاکوؤں کی شناخت 35 سالہ نوشاد اور 30 سالہ عبدالقدیر کے نام سے کی گئی جبکہ ان کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ، موبائل فونز، پرس اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں