سکھر:بلدیہ دعوؤں کے برعکس شہر میں گندگی کے ڈھیر

سکھر:بلدیہ دعوؤں کے برعکس شہر میں گندگی کے ڈھیر

لاکھوں روپے خرچ کے بعد بھی شہر میں صفائی کے انتظامات دکھائی نہیں دیتے نکاسی نظام بھی مفلوج، شہری عید گندگی میں منائینگے ، سالڈ ویسٹ کمپنی پرتنقید

سکھر (بیورو رپورٹ)رمضان المبارک کے ایام کے بعد شہری عید بھی گندگی میں منائینگے ،بلدیہ اعلی سکھر کے دعوے بے سود ثابت،نکاسی نظام مفلوج ، گندگی کے ڈھیرجمع ،شہریوں میں تشویش کی لہر،کروڑوں ،لاکھوں روپے خرچ کے بعد بھی شہر میں صفائی کے انتظامات دکھائی نہیں دیتے ،بالا حکام نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کے صفائی ستھرائی کے لئے کئے جانے والے بلند وبانگ دعوے بے سود ثابت ہورہے ہیں شہر کے تجارتی،کاروباری و رہائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے جہاں نکاسی نظام مفلوج دیکھائی دے رہا ہے وہی گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے گندگی سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں جبکہ نکاسی نظام کی بدولت نالیوں اور گٹروں کا پانی سڑکوں پر جمع ہے اور شہریوں کو شدید پریشانی کا کاسامنا ہے شہریوں نے شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر بلدیہ سکھرسمیت سندھ سالڈ ویسٹ کمپنی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کے رمضان المبارک کے مقدس ایام میں تو صفائی نہیں ہوسکی لگتا ہے ہمیں عید بھی گندگی میں گزارنی پڑیگی، مئیرسکھر و دیگر افسران دعوئے تو کرتے ہیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کراسکتے جس کی وجہ سے صفائی کا کاعملہ من مانیوں میں مصروف دکھائی دیتا شہر کی شاہراہ تو صاف کی جاتی ہیں لیکن گلیوں ،محلوں میں موجود گٹروں نالیوں کچہرے کی صفائی نہیں ہو رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں