مزدوروں کے گھروں کوجانے سے سکھر کی فیکٹریاں سنسان
ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال ٹرینوں ، بسوں ، کوچز ودیگر پرعوام کا رش امنڈ آیاٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایت، اوور چارجنگ کی شکایات
سکھر(بیورو رپورٹ)عید کی چھٹیاں شرو ع ہوتے ہی سکھر اور اسکے گردنواح کی فیکٹریوں ،بنگلوں اور دیگر نجی اداروں میں کام کرنے والے پردیسیوں نے اپنے آبائی علاقوں کی طرف جانا شروع کر دیا ہے تاکہ عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منائی جا سکیں، جس کے بعد ٹرینوں ، بسوں ، کوچز و دیگر ٹیکسی نما گاڑیوں پر عوام کا رش امنڈ آیا ہے ، اضع رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس کے باجود ٹرانسپورٹرز گاڑیوں کی کمی کا بہانہ کر کے مسافروں کو لوٹ رہے ہیں، دوسری جانب بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ جانے کے باعث گاڑیاں کم پڑگئی ہیں۔ جبکہ ٹرانسپورٹرز اوور چار جنگ(اضافی کرایہ) وصولی میں مصروف ہیں مسافروں کا کہنا ہے کہ ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ عید کا تہوار اپنے پیاروں کے ساتھ گزارے مگر رش اس قدر ہوتا ہے کہ آبائی علاقوں میں جانا وبال جان بن جاتا ہے ۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ اسٹینڈ سے باہر ٹرانسپوٹرز انہیں بلیک میل کرتے ہیں انہیں مجبوراً گھر پہنچنے کیلئے زائد کرایہ دینا پڑتا ہے ، مسافروں نے الزام لگایا کہ ٹرانسپورٹرز نے جان بوجھ کر گاڑیوں کی شاٹیج کی ہے۔