کم عمر منشیات فروش کے دوران تفتیش اہم انکشافات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل کم عمر ملزم کی گرفتاری کا معاملہ کیماڑی جیکسن سے گرفتار 17 سالہ منشیات فروش جنید کے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آگئے گرفتار ملزم لسٹڈ منشیات فروش سمیر کے اڈے پر منیجر ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کو منشیات فروش سمیر کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزم جنید بلوچستان اور کے پی کے کے مختلف علاقوں سے منشیات لاتا تھا،ملزم جنید مسافر بسوں کے ذریعے منشیات دیگر صوبوں سے لاتا تھا ملزم جسم کے اندرونی حصوں پر کرسٹل،آئس،چرس باندھ کر لاتا تھا،ملزم پوش علاقوں میں نوجوان لڑکے ،لڑکیوں کو آئس،کرسٹل فروخت کرنے میں بھی ملوث ہے۔