پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مطلوب ڈاکو پکڑا گیا

پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مطلوب ڈاکو پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار سے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث سندھ کا مطلوب ڈاکو گرفتار ،ملزم کی شناخت اظہر کے نام سے ہوئی۔۔۔

 ملزم نے 27 اکتوبر کو ساتھیوں کے ہمراہ پولیس چوکی بقا پور (لاڑکانہ) پر اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لئے حملہ کیا تھا۔حملے میں چوکی انچارج بقا پور مشتاق احمد تنیو کو شہید کرکے ملزمان نے اپنے مطلوب ساتھی کامران عرف صدام کو چھڑوا لیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے تھانہ دڑی سٹی میں درج ہے ۔ ملزم گلشن معمار کے علاقے ہندو گوٹھ میں شاہ ایران نامی شہری کو واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہوا تھا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر تعاقب کے بعد مطلوب ملزم اظہر علی عرف اظہرو ولد ممتاز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے اسلحہ ، چھینے گئے 03 موبائل فونز، 02 وولٹ اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں