الیکٹرک پولز اور تاریں چوری کرنے والا گرفتار

الیکٹرک پولز اور تاریں چوری کرنے والا گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الیکٹرک کے پولز اور قیمتی تاروں کی چوری میں ملوث ملزم کو اسٹیل ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود سے ملزم کو حراست میں لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت جاوید اقبال کے نام سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے کے -الیکٹرک پولز کے قیمتی براس پیس برآمد کر لیے گئے ۔دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف علاقوں سے تانبے ، سلور اور میٹر کی تاریں بھی چوری کرتا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں