کینسر کے مریضوں کی ابتر صورتحال پر اظہا ر تشویش

کینسر کے مریضوں کی ابتر صورتحال پر اظہا ر تشویش

کراچی(این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسویشن نے حالیہ میڈیا رپورٹس پر گہری تشویش اور شدید اضطراب کا اظہار کیا ہے جن میں پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی ابتر صورتحال کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جدید علاج اور کینسر کی ضروری ادویات کی مسلسل عدم دستیابی کے باعث مریض مجبوری کے تحت اسمگل شدہ، غیر رجسٹرڈ اور ممکنہ طور پر جعلی ادویات استعمال کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں