کے الیکٹرک پھر عوام دشمن بن گئی،ڈاکٹر کاشف شفیع
کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی علاقہ ملیر نے کے الیکٹرک کی جانب سے مسلط غیر اعلانیہ اور اضافی لوڈشیڈنگ کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا۔
ناظم جماعت اسلامی علاقہ ملیر ڈاکٹر سید محمد کاشف شفیع نے علاقائی سیکریٹریٹ میں ملیر کھوکھراپار ، جناح اسکوائر ، لیاقت مارکیٹ ، سعودآباد ، پاک کوثر ٹاؤن ، گیلان آباد ، ملیر توسیعی کالونی ، مدینہ کالونی سمیت مختلف سوسائٹیز ، محلوں اور کالونیوں سے آئے متاثرہ وفود سے گفتگو میں کہا کہ کے الیکٹرک کی عوام دشمن پالیسیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں جبری طور پر فیڈرز بند کرنا شہریوں کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔فوری طور پر بجلی بحال کی جائے اور غیر ضروری لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔