گورنر سے جاپان کے سفیر کی ملاقات
کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے جاپان کے سفیر اکامَاتسو شوئیچی نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔
اس موقع پر جاپانی وزارتِ خارجہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر آیاکو شیمیزو، سیکنڈ سیکریٹری تمورا جولی اور فرسٹ سیکریٹری موئیتو فوکودا بھی موجود تھے ۔جاپانی سفیر نے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور دورہ جاپان کی دعوت دی۔ ملاقات میں پاک جاپان تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور ثقافتی و تہذیبی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تربیت اور مہارتوں کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔