پروٹوکول میں فینسی نمبر کے ساتھ چلنے والی پرتعیش گاڑی کاچالان

پروٹوکول میں فینسی نمبر کے ساتھ چلنے والی پرتعیش گاڑی کاچالان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیروزآباد پولیس نے پروٹوکول میں فینسی نمبر کے ساتھ چلنے والی گاڑی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے چالان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طارق روڈ پر ایک پرتعیش گاڑی دیکھی گئی تھی۔۔۔

 جس کی نمبر پلیٹ پر غیر قانونی طور پر ‘ایس زیڈ اے 1’ درج تھا۔حیرت انگیز طور پر یہ گاڑی سندھ پولیس کی موبائل کے پروٹوکول میں سفر کر رہی تھی اور پولیس اہلکار سڑک پر سرکاری محافظوں کے بجائے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی طرح کھڑے نظر آئے ۔اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام کو فوری ایکشن لینا پڑا۔پولیس نے گاڑی کو روک کر موقع پر ہی فینسی نمبر پلیٹ اتار لی اور ضابطے کے مطابق چالان کر دیا۔اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ ایک نجی لگژری گاڑی کو پولیس موبائل کا پروٹوکول کس بنیاد پر دیا جا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور پروٹوکول دینے والے اہلکاروں کے خلاف بھی ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں