این ای ڈی میں داخلوں کیلئے پورٹل کل کھولا جائیگا

این ای ڈی میں داخلوں کیلئے پورٹل کل کھولا جائیگا

مجموعی گنجائش میں 140 نشستوں کا اضافہ ، تعداد بڑھ کر 3156 ہو گئی انٹری ٹیسٹ کاپہلا مرحلہ 4 سے 7 جون،دوسرا جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوگا

کراچی (سٹی ڈیسک)این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلے اور نشستوں کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئی ، داخلوں کے لیے آن لائن پورٹل پیر (کل)سے کھولا جائے گا جو 29 مئی تک دستیاب رہے گا۔تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے تعلیمی سال 27-2026 کے لیے اپنی داخلہ پالیسی اور نشستوں کے حوالے سے اہم تفصیلات جاری کر دی۔یونیورسٹی نے اپنی مجموعی گنجائش میں 140 نشستوں کا اضافہ کر دیا ہے ، جس کے بعد کل نشستیں 3016 سے بڑھ کر 3156 ہو گئی ہیں۔رجسٹرار ڈاکٹر غضنفر حسین کے مطابق داخلوں کے لیے آن لائن پورٹل پیر (کل)سے کھولا جائے گا جو 29 مئی تک دستیاب رہے گا۔انٹری ٹیسٹ دو مراحل میں منعقد کیا جائے گا، پہلا مرحلہ 4 سے 7 جون تک ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ جولائی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے کم از کم 50 فیصد نمبر لازمی ہیں، جبکہ میرٹ کی تیاری میں 60 فیصد وزن انٹری ٹیسٹ اور 40 فیصد فرسٹ ایئر انٹرمیڈیٹ کے نتائج کو دیا جائے گا۔یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی نے فیسوں میں تقریباً 10 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے، سمیسٹر فیس 51,930 روپے سے بڑھ کر 57,000 روپے ہونے کا امکان ہے ۔پہلا سمیسٹر میں نئے طلبہ کو داخلہ اور دیگر اخراجات سمیت آغاز میں تقریباً 1,23,000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ لوکل سیلف فنانس کی فیس 8 لاکھ 55 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ 90 ہزار جبکہ اسپانسرڈ سیلف فنانس 10 لاکھ 65 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ  سیلف فنانس کی 5 نشستیں کم کر کے انہیں میرٹ کیٹیگری میں منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں