ناردرن بائی پاس پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی تیاریاں

ناردرن بائی پاس پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی تیاریاں

کراچی (این این آئی)ناردرن بائی پاس پر ایک ہزار ایکڑ سے زائد وسیع و عریض رقبے پر ’’مویشی دوست منڈی 2026‘‘ کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں، مویشی دوست منڈی کی سج دھج کے لیے انتظامیہ نے کمر کس لی ہے۔۔۔

ایک ہزار ایکڑسیزائد رقبے پر بلڈوزر چلا کر اسے ہموار کر دیا گیا ہے ، جبکہ انتظامیہ کے کنٹینرز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ اس سال منڈی کو نہ صرف بیوپاریوں بلکہ شہریوں کے لیے بھی ایک تفریحی مقام بنایا جا رہا ہے ، جگمگاتی مویشی منڈی کی چکا چوند کے لیے اسٹریٹ لائٹس کے پول نصب کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے ،ایڈمنسٹریٹر مویشی دوست کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا، منڈی کے چپے چپے پر نظر رکھنے کے لیے جدید خفیہ کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی نے بتایا کہ نادرن بائی پاس کی طرف آنے والے تمام راستوں پر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور بیوپاریوں کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ہم ایک ایسا محفوظ ماحول فراہم کر رہے ہیں جہاں شہری بلا خوف و خطر قربانی کے جانوروں کی خریداری کر سکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں