پنگریو:جی ڈی اے رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال
پنگریو (نامہ نگار)گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے )کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف پنگریومیں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی، تاجروں، دکانداروں اور سول سوسائٹی نے احتجاجاً کاروبار بند رکھا اور مقدمے کو جھوٹا و بے بنیاد قرار دیا۔
ہڑتال کے باعث شہر کے مختلف بازار بند رہے اور شہری زندگی متاثر ہوئی۔ مرکزی قیادت نے اقدام کو سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا، شدید نعرے بازی کی اور مقدمے کے اندراج کے خلاف شدیدردعمل کااظہارکیا۔