اندرون سندھ:حادثے میں ایک ہلاک، 2افراد نے خودکشی کرلی
حیدر آباد میں پرتاب کوگاڑی نے کچلا، میرپور خاص، جیکب آباد میں 10زخمیمحراب پور میں بیروزگار عامرعلی، تلہار میں گھریلو جھگڑے پر کھیم نے خودکشی کی
حیدرآباد، اندرون سندھ (نمائندگان)حیدر آباد میں ٹنڈوحیدر کے قریب وین سے تصادم میں موٹر سائیکل سوار 35سالہ پرتاب نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، وین ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ میرپور خاص میں میرواہ گورچانی کے قریب ڈگری تھانے کی حدود چمبڑ روڑ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے تین افراد گوٹھ سید نبن شاہ کے رہائشی 25 امام بخش ولد پیر بخش جونیجو ،20 سالہ عبدالستار ولد جوڑیو جونیجو اور گوٹھ میر ولی محمد ٹالپر کے رہائشی 16 سالہ سنیل ولد ویرشی بھیل شدید زخمی ہو گئے ۔ تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جیکب آباد میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار ویگو اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں وین میں سوار 7 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے محمد نواز جعفری، سالار جکھرانی، عابد سدھایو سمیت دیگر شامل ہیں، حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ محراب پور میں بیروزگاری سے تنگ نواحی گاؤں مہانی ڈیرو کا رہائشی 24 سالہ نوجوان عامر علی ولد احمد خان بھاگت نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے۔ تلہار میں پیرو لاشاری کے قریب گاؤں مکنو کولہی میں چندو کولہی کے نوجوان بیٹے کھیم چند نے اپنے گھر میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی، واقع کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا خود کشی کا سبب گھریلوجھگڑا بتایا جاتا ہے۔