لاڑکانہ، جیکب آباد میں وارداتیں، زرعی ادویات کمپنی کاملازم زخمی

لاڑکانہ، جیکب آباد میں وارداتیں، زرعی ادویات کمپنی کاملازم زخمی

نظیر مغل کوٹانگ پرگولی لگی، ٹراما سینٹر منتقل، ملزمان 5ہزار روپے ، موبائل لیکر فرارجیکب آباد میں محتسب اعلیٰ زاہد برڑو کی بہن سے ڈھائی تولے کی بالیاں لوٹ لی گئیں

لاڑکانہ، جیکب آباد (نمائندگان)لاڑکانہ کے جمالی لاڑو کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زرعی ادویات کمپنی کے ملازم نظیر حسین مغل کو گولیاں مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، زخمی کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، پولیس نے واقعے کی تفصیلات حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی، اس حوالے سے زخمی کے بھتیجے معراج احمد مغل نے میڈیا کو بتایا کہ میرے چچا آج ڈیوٹی سے واپس گھر آ رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ان کی ٹانگوں میں گولیاں مارکر زخمی کردیا اور موبائل فون اور 5 ہزار روپے نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

ادھر جیکب آباد میں محتسب اعلیٰ زاہد برڑو کی بہن کو بیہوش کرکے تین نامعلوم خواتین ڈھائی تولے سونے کی بالیاں اتار کر فرار ہو گئیں، متاثرہ خاتون ایئر بیس کے اندر قائم اسپتال سے علاج کے بعد رکشہ میں سوار ہوئیں، اسی رکشے پر تین خواتین بھی ان کے ساتھ بیٹھ گئیں، دوران سفر ملزمان نے کپڑے میں لگے نشہ آور مواد کے ذریعے خاتون کو نیم بے ہوش کر دیا، بعد ازاں ملزمان نے انہیں سول لائن تھانے کی حدود شکارپور ناکہ کے قریب ایک گاڑی میں منتقل کیا اور ان کے کانوں سے ڈھائی تولہ سونے کی بالیاں اتار لیں جبکہ ہاتھ میں موجود کنگن اتارنے میں ناکام رہیں، واردات کے بعد ملزمان خاتون کو وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئیں، واقعے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں