جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کو کھیل بنالیا،کرم اللہ وقاصی
کراچی (این این آئی)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی) کے ترجمان کرم اللہ وقاصی نے جماعت اسلامی کے اپوزیشن رہنما سیف الدین ایڈوکیٹ کی جانب سے۔۔۔
پیر کو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں ہونے والی ملاقات اور بعد ازاں پریس کانفرنس پر شدید تنقید کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کو کھیل بنالیا ہے ۔ روزانہ جماعت اسلامی کے رہنما کوئی نہ کوئی پریس کانفرنس پریس کانفرنس کھیل کر اپنی ڈیوٹی پوری کرتے ہیں۔ سیف الدین ایڈوکیٹ کی جانب سے میئر کراچی اورکے ایم سی انتظامیہ پر تنقید بے بنیاد ہے۔