ٹرمپ کا آمرانہ طرز عمل امن کیلئے خطرہ ،حنیف طیب
کراچی (این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین حنیف طیب نے کہاہے کہ امریکاکی 50 ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے عوامی جذبات کا مظہر امریکی صدرکی پالیسیوں سے نفرت کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی عوام صدرٹرمپ کی جانب سے اختیارات کا غلط استعمال اورامرانہ طرزعمل پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کررہے ہیں کہ امریکی حکومت عوام سے ایران کی جنگ کے حوالے سے جھوٹ بول رہی ہے اس جنگ کو فوری طورپرروکنا ہوگا امریکی عوام بھی اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں شامل ہونے کے حق میں نہیں ۔