رینجرز کی کارروائی، کاکا گینگ کے 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

رینجرز کی کارروائی، کاکا گینگ کے 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ)نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 شاہ لطیف ٹاؤن نزد درخشاں میرج لان سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث کاکا گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان جہانزیب ولد جاوید،لونگ ولد کھمبو اور محمد منیر عرف ہنی ولد فیاض احمد کو موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول ، 2  موٹر سائیکلیں،3 موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں