گھریلو تشدد ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے پالیسی ڈائیلاگ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گھریلو تشدد ایکٹ 2013 پر موثر عملدرآمد کے لیے پالیسی ڈائیلاگ منعقد صوبائی سطح کا پالیسی ڈائیلاگ سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وی کے زیر اہتمام، لیگل ایڈ سوسائٹی کے اشتراک سے ، آواز دو پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا۔۔۔
جسے کیئر انٹرنیشنل، فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کے تعاون سے کراچی میں نافذ کر رہی ہے ۔اس ڈائیلاگ میں اہم پالیسی سازوں، اراکینِ پارلیمان، سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور پسماندہ طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی۔