دوران حراست اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کی تحقیقات کاحکم

 دوران حراست اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کی تحقیقات کاحکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن عدالت جنوبی نے ایس آئی یو کے ہاتھوں منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں عدالتی عملے کے رکن کے بینک اکاؤنٹ سے دوران حراست رقم نکلوانے کے معاملے پر متعلقہ ایس ایس پی کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے۔۔۔

 پندرہ روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور درخواست گزار و اس کے اہل خانہ کو فوری تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار محمد آصف نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چار جنوری کی رات ایس آئی یو کے اہلکاروں نے بغیر قانونی جواز کے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ درخواست میں کہا گیا کہ اہلکاروں نے موبائل فون، بٹوہ، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر سامان بھی ساتھ لے لیا۔ درخواست گزار کے مطابق گرفتاری کے بعد انہیں ایس آئی یو منتقل کیا گیا جہاں ان پر دباؤ ڈال کر ویڈیوز بنوائی گئیں اور رہائی کے عوض 30 لاکھ روپے طلب کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں