ریبیز ویکسین کی عدم دستیابی پررپورٹ طلب

ریبیز ویکسین کی عدم دستیابی پررپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے اور ریبیز ویکسین کی عدم دستیابی کے معاملے پر سیکریٹری بلدیات سے جامع پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سال 2025 میں صوبے بھر میں کتوں کے کاٹنے سے 22 شہری ہلاک ہوئے جبکہ کراچی میں 41 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شہر کے اسپتالوں میں ریبیز ویکسین تک دستیاب نہیں۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ عدالت نے 2024 میں آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے اور ریبیز کنٹرول پروگرام فعال کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی احکامات کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں