اسپاٹیفائی کا خصوصی پیڈل ایونٹ

اسپاٹیفائی کا خصوصی پیڈل ایونٹ

کراچی(پ ر)اسپاٹیفائی نے کراچی میں خصوصی پیڈل ایونٹ کا انعقاد کیا جہاں شہر کے تخلیق کاروں اور سماجی حلقوں کی نمایاں شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا گیا۔

 یہ ایونٹ ’’ہاؤس آف پیڈل‘‘میں منعقد ہوا جہاں شہر بھر سے معروف تخلیق کاروں اور سماجی حلقوں کی نمایاں شخصیات کا خیرمقدم کیا گیا۔ ان میں عائلہ عدنان، حاجرہ یامین اور ارشنستان سمیت کراچی سے تعلق رکھنے والی دیگر قابل ذکر شخصیات شامل ہیں۔ پروگرام کی میزبانی اقصیٰ منظور نے سرانجام دی۔اس موقع پر اسپاٹیفائی کے مارکیٹنگ منیجربرائے پاکستان، طلحہ ہاشم نے کہا کہ یہ محض کھیل ہی نہیں ہے بلکہ پیڈل کورٹ کے ساتھ ساتھ یہ توانائی اور کمیونٹی لوگوں کو ماحول کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑنے کا راستہ دکھاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں